رانی اور آدتیہ چوپڑا کے لیے پیغامات

0
464

140423092111_rani_mukherjee_304x171__nocreditمعروف فلم ساز یش راج چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا اور اداکارہ رانی مکھرجی کی شادی کے بعد بالی وڈ سے انھیں مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

رانی کے دیور اور آدتیہ کے چھوٹے بھائی ادے چوپڑا نے ٹویٹ کیا: ’ہم رانی چوپڑا کا خاندان میں استقبال کرتے ہیں۔ نئے جوڑے کو ڈھیر سارا پیار۔

فلم ساز کرن جوہر نے لکھا: ’اور آخر کار دونوں مسز اور مسٹر چوپڑا بن ہی گئے۔ دونوں کو پیار۔

رانی مکھرجی کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کرنے والے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر لکھا: ’اللہ میری دوست رانی اور آدیتہ کا بھلا کرے۔ میرے دوست، دعا ہے کہ آپ چھوٹی چھوٹی باتوں کا لطف اٹھائیں اور وہ بعد میں بڑی بن جائیں۔ میری طرف سے بہت بہت پیار۔‘