’عامر، شاہ رخ اور سلمان پر فلم بنانے کی تمنا‘

0
373

140820063006_salman_khan_aamir_khan_shahrukh_khan_624x351_bbc_nocreditبالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنے دادا راج کپور پر ایک مختصر فلم بنانا چاہتے تھے لیکن اب انھوں نے یہ خیال ترک کر دیا ہے۔

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں رنبیر نے کہا: ’راج کپور جی پر کیا شارٹ فلم بناؤں۔ ان پر تو 500 گھنٹے بھی کم ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ میں اتنی بڑی ہستی پر فلم بنا پاؤں۔‘

لیکن رنبیر کی تمنا ہے کہ وہ عامر، شاہ رخ اور سلمان خان پر فلم بنائیں۔

ان کا کہنا تھا: ’مجھے لگتا ہے کہ تینوں پر ایک شارٹ فلم بنانی چاہیے۔ تینوں کی جو زبردست مقبولیت ہے، بے پناہ مداح ہیں تو ان پر میں فلم ضرور بنانا چاہوں گا۔‘

رنبیر آج کل ایک ڈیجیٹل میوزک کمپنی سے منسلک ہیں۔ اسی کی تشہیر پر وہ میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

رنبیر کپور اپنی ذاتی زندگی پر پوچھے گئے سوالوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ جب ان سے قطرینہ کیف پر سوال پوچھا گیا تو وہ بولے: ’مجھے ایسے سوال برے لگتے ہیں لیکن بار بار وہی باتیں ہوتی ہیں۔ دیکھیے میڈیا جو ستاروں کے بارے میں لکھتا ہے اس کے بعد لوگ ایک قیامت کھڑی کر لیتے ہیں۔‘

رنبیر کا کہنا تھا: ’اب میں ہر بار تو افواہوں کی تردید کرنے آؤں گا نہیں۔ میں بھی مصروف رہتا ہوں۔ تو لوگوں کو لگتا ہے کہ میڈیا نے فلاں بات کہی ہے تو وہ سچ ہی ہو گی۔‘

رنبیر نے ان ساری باتوں کی سرے سے تردید کی کہ وہ حال ہی میں لندن میں قطرینہ کیف کے خاندان سے ملے تھے اور شادی کی بات کی تھی۔

انھوں نے کہا: ’فی الحال تو میری شادی میری فلموں سے ہو چکی ہے۔‘