آروشی قتل معاملہ: تلوار جوڑے سے جواب طلب

0
292

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے نوئیڈا کے شہ سرخیوں میں رہنے والے آروشی تلوار -ہیمراج دوہرے قتل معاملہ میں تلوار جوڑے -ڈاکٹر راجیش اور ڈاکٹر نپر تلوار- سے آج جواب طلب کیا۔

جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے ہیمراج کی بیوی کھمکالا بنجاڑے کی عرضی کوسماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے تلوار جوڑے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔
اتر پردیش کے غازی آباد میں واقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر 2013 کو تلوار جوڑے کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 12 اکتوبر کو تلوارجوڑے کو بری کر دیا تھا۔
سی بی آئی نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مئی 2008 میں نوئیڈا میں واقع تلوار جوڑے کی رہائش گاہ میں ان کی 14-سالہ بیٹی آروشی مردہ حالت میں ملی تھی، جبکہ دو دن کے بعد گھر کی چھت سے ہیمراج کی لاش برآمد کی گئی تھی۔