جہاں گاؤ کشی دیکھیں گے ، گولی مار دیں گے، قانون کی پرواہ نہیں

0
276

نئی دہلی : قومی رجادھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں چل رہے گاؤ ماتا پرشٹھا آندولن میں شامل ایک لیڈرنے اشتعال انگیزبیان دیا ہے۔راجستھان گاؤ رکھشک کے صدر ایس ایس ٹائیگر نے کہا کہ جہاں بھی گائیں کٹتے دیکھیں گے وہاں سر عام گولی مار دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی قانون یاآئین کی پرواہ نہیں ہے۔جہاں پر گائے کٹے گی وہا ں قصائی کٹے گا ۔ٹائیگر نے کہا کہ آپ لوگو ں کو یہ کیو ں دکھا ئی نہیں دیتا کہ گایوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔

وزیر اور لیڈر گونگے ہو سکتے ہیں ۔لیکن ہم نہیں۔اگر کوئی ہماری ماں کے ساتھ ظلم کرے گا کیا ہم اس کوبرداشت کریں گے؟۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری ماں کو کوئی کاٹے گا تو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے ۔

ہم سنتوں کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم مودی نے گؤ ماتا کو راشٹریہ ماتا کا درجہ نہیں دیا اور گؤ کشی پر مکمل پابندی نہیں لگائی تو آج کے بعد نہ تحریک چلائیں گے اور نہ دھر نے پر بیٹھیں گے ،

جہاں بھی گؤکشی دیکھیں گے ، سرعام گولی مار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صارف کہہ رہے ہیں کہ ملک کا قانون چاہے کچھ بھی کریں یا ہمیں پھانسی پر چڑھا دیں ، جیل میں ڈال دیں ، ہمیں یہ سب کچھ منظور ہے۔لیکن گؤ کشی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔