Home قومی ریلوے بھرتی بورڈ امتحانات کی تیاری
نئی دہلی:ملک میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوانوں میں آج بھی ریلوے کی نوکری حاصل کرنے کا رجحان برقرار ہے ۔
خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب سرکاری نوکریاں ختم ہوتی جارہی ہیں اور حکومت کے ذریعہ طویل وقفے سے خالی عہدوں کو یا تو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے یا پھر ان عہدوں پر کسی کو فائز نہیں کیا جارہا ہے ۔ ریلوے میں نوکریاں حاصل کرنے کی اہمیت کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے ۔
ملک کے مختلف حصوں میں واقع ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ وقتا فوقتا محکمہ ریل کے خالی عہدوں کو بھرنے سے متعلق اشتہارات شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کے بارے میں روزگار سماچار اور ریلوے کی ویب سائٹ پر اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان عہدوں پر نچلی سطح سے لے کر اعلی افسر کے عہدے تک کی تقرریاں ہوتی ہیں ۔ ان عہدوں کے لئے طالب علم کا دسویں کلاس کا امتحان پاس ہونے سے لے کر انجیئنرنگ ڈگری ہولڈر تک کے طالب علم ان عہدوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ریلوے میں خالی عہدوں کو بھرنے کے لئے سلیکشن کمیشن کے ذریعہ آل انڈیا سطح پر امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں۔ یہاں اسی طرح کے امتحانات اور اس سے متعلق بہتر تیاری کی جانکاری دی جارہی ہے تاکہ امتحان میں حصہ لینے والے اس میں بہتر کارکردگی پیش کرسکیں۔ ان امتحانات میں موٹے طو ر پر چار موضوعات پر سوالات پوچھے جاتے ہیں، جنرل ایویرنیس (عا م شعور) ارتھ میٹک ایبلٹی، ریزننگ (منطقی صلاحیت) اور ٹکنیکل ایبلیٹی (تکنیکی صلاحیت)
جنرل ایویرنیس (عا م شعور) ریلوے بھرتی امتحانات میں اس موضوع کی خاص اہمیت ہے کیونکہ اس میں تھوڑی محنت سے اچھے پوائنٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اس کی تیاری کے لئے مقابلہ میں شریک ہونے والوں کو اپنے عام شعور کو زیادہ مضبوط بنانے پر پوری توجہ دینی چاہئے ۔ اس کے لئے ایک یا دو عام جنرل نالج کی کتابیں سنجیدگی سے پڑھیں ، روزانہ اخبار کا مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں ، خبروں سے اپ ڈیٹ رہنا بہت سود مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ انٹرنیٹ پر دستیاب آن لائن ریلوے امتحانات سے متعلق مواد حاصل کرکے اس کا بھرپور استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
ارتھ میٹک ایبلٹی نویں اور دسویں جماعت کی ریاضی کی کتابوں کی مشق کریں۔ ان میں دیئے گئے مختلف کنسیپٹ اور فارمولوں کی اچھی طرح مشق ضروری ہے ۔ دوسرے الفاظ میں اگر یہ کہیں کہ ان فارمولوں کا ریاضی سوالات کو حل کرنے میں کیسے استعمال کیا جانا ہے اس بارے میں اچھی جانکاری ہونی چاہئے ۔ اہم موضوعات میں پرسنٹیج ، ریشو اور پرپورشن ، پرافٹ اینڈ لوس ، ٹائم اینڈ ڈسٹینس وغیرہ پر خاص طور توجہ دیں۔ یہ نہ بھولیں کہ میتھس میں پریکٹس ہی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے ۔ متعلقہ ٹاپکس کے زیادہ سے زیادہ سوالوں کو حل کرنے کا زیادہ سے زیادہ مشق کرنے کی عادت ڈالیں۔
جہاں تک ریزننگ موٖضوع کا تعلق ہے ، اس طرح کے سوالوں کی مشق کرنے کے لئے ریزننگ پر مبنی کتابیں ضرور خریدیں اور پہلے مختلف کانسیپٹ کو سمجھیں۔ اس کے لئے دی گئی مثالوں کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد اس میں دیئے گئے سوالوں کو حل کریں اس آرڈر میں مختلف قسم کی ریزننگ اور ان میں دی گئی دلائل کوسمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد ان میں دیئے گئے سوالوں کو حل کریں ۔ اس طرح تیاری کرنے پر امتحان کے وقت کسی بھی طرح کا سوال آنے سے پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔