سعودی عرب میں خواتین کا قبرستان جانا حرام ، الفوزان

0
310

جدہ ۔؛ سعودی عرب میں خواتین کو قبرستان جانے کے مسئلہ پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ سعودی علماء اکرام کے درمیان اس مسئلہ کو لیکر بحث چھڑگئی ہے ۔ سعودی کے سرکردہ علماء بورڈ کے شیخ الصالح الفوزان نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بعض علماء خواتین کے قبرستان جانے کو جائز سمجھتے ہیں تو وہ دروغ بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیلئے قبرستان جانا حرام ہے ۔ علماء نے کبھی اس کی اجازت نہیں دی ۔ ڈاکٹر الشغلی جیسے علماء اس سے مستثنی ہیں ۔