Home قومی سعودی عرب میں پانی کی شدید قلت
سعودی عرب اپنی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تین بنیادی ذرائع پر انحصار کرتا ہے۔ ان میں زیر زمین پانی ، سمندر کا کھارا پانی اور ریسائیکلڈ پانی شامل ہے۔
سعودی عرب میں آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی ضرورت اور استعمال میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
ماحولیات ، پانی اور زراعت کی سعودی وزارت میں پانی کے امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالعزیز البسام کے مطابق “زیر زمین پانی سعودی عرب میں پانی کا بنیادی ذریعہ ہے اور مملکت میں پانی کے مجموعی استعمال میں 85% یہ ہی کام آتا ہے۔ اس کا زیادہ حصہ زرعی سیکٹر کو چلا جاتا ہے اور کچھ حصہ شہری علاقوں کوفراہم کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پانی زندگی کا عنصر ہے جس سے انسان زندہ رہتا ہے اور کسی بھی ضرورت یا سرگرمی میں اس سے بے نیاز ہونا ممکن نہیں۔