Home قومی عصمت دری کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
بجنور: اترپردیش میں بجنور کے نہٹورہ قصبے میں شادی کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نہٹورہ قصبے کے رہنے والے فیصل شیخ پر ایک 26 سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر گھر میں قیدی بنایا اور اس کے ساتھ 12 فروری سے 18 فروری تکی عصمت دری کرتا رہا۔
خاتون کی تحریری شکایت پر معاملہ درج کرکے اس شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی طبی جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے ۔