بھوپال۔گورنر شریمتی آنندی بین پٹیل نے کہا کہ غریبی سے لڑنے کا اصل فارمولہ تعلیم ہے ۔ بیٹیوں کو پڑھائےں کیونکہ تعلیم یافتہ بیٹیوں میں صحت ،تہذیب
اور خود کفالت کے جذبہ کی خود بخود ہی ترقی ہوتی ہے ۔ انہوںنے یہ بات جمعرات کو ساگر ضلع کی گڑھا کوٹہ تحصیل ہیڈکوارٹر پر گڑھا کوٹہ رہس لوک اتسو کے افتتاح کے پر موقع پرکہی ۔ اس موقع پر گزر معاش خواتین خود امدادی گروپ کی ریاست سطحی کانفرنس بھی منعقد کی گئی ۔ اس میں گزر معاش خواتین خود امدادی گروپ کو 28لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی اور کانفرنس میں موجود تقریباً5ہزار خواتین کو سینیٹری نیپکن بھی تقسیم کئے گئے ۔ گورنر شریمتی پٹیل نے کہا کہ گزرمعاش مشن کے توسط سے خواتین کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے ۔ وہ اقتصادی خود کفالت حاصل کر رہی ہےں۔ ان کی سوچ میں بھی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوںنے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے ۔ تعلیم ہی وہ وصیلہ ہے ، جس کے ذریعہ خواتین آسانی سے خود کفالت حاصل کر سکتی ہےں اورغریبی کی چنگل سے آزاد ہو سکتی ہے ۔ گورنر نے تمام ماﺅوں سے اپنی بیٹیوں کو پڑھانے کی گزارش بھی کی۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹی دو خاندانوں کا بھلا کرتی ہے ۔ شریمتی پٹیل نے طفل شادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے بھی موجود خواتین کو آگاہ کیا۔ گورنر شریمتی پٹیل نے ریاستی حکومت کے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ خواتین آگے آئےں اور حکومت کے مختلف فلاحی منصوبوں کا فائدہ اٹھائے ۔ انہوںنے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں چلائی جا رہی صفائی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد خواتین کی تعلیم و صحت کی جانب خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ حکومت ہند کے ذریعہ آئندہ بجٹ میں ہر خاندان کیلئے 5لاکھ کی صحت سہولیات دستیاب کرانے کی یقین دہانی بھی کی گئی ہے ۔ وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات مسٹر گوپال بھارگو نے کہا کہ گڑھا کوٹہ میں رہس میلے کا انعقاد214سال پرانہ ہے ۔ اس میلے کو مثبت بنانے کیلئے بندیل کھنڈی کی فن اور ثقافت کے ساتھ- ساتھ سماجی سروکار سے جوڑتے ہوئے آنے والے دیہی عوامی کو حکومت کے مختلف فلاحی منصوبوں کا فائدہ بھی دستیاب کرایا جائےگا۔