لالو یادو‘ چارہ اسکام کے چوتھے کیس میں خاطی

0
315

خصوصی سی بی آئی عدالت نے پیر کے دن آر جے ڈی سربراہ اور سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو کو چارہ اسکام کے چوتھے کیس میں خاطی قراردیا لیکن ایک اور سابق چیف منسٹر جگناتھ مشرا کو بری کردیا۔ جج شیوپال سنگھ نے دُمکا ٹریژری سے دسمبر 1995 تا جنوری 1996 دھوکہ سے 3 کروڑ 13 لاکھ روپے کی رقم نکالے جانے کے معاملہ میں فیصلہ سنادیا۔ 15 مارچ کو سنایا جانے والا فیصلہ 4 مرتبہ ملتوی ہوا۔ جج نے اے بی سی ڈی کے حساب سے فیصلہ سنایا لیکن لالو پرساد یادو فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت پہنچے تاہم جگناتھ مشرا موجود تھے۔ لالو پرساد کو قبض کی شکایت پر ہفتہ کے دن راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (رِمس) میں شریک کرایا گیا تھا۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت ان کے وکیل موجود تھے۔ یہ دوسرا کیس ہے جس میں جگناتھ مشرا بری ہوئے ہیں۔ چارہ اسکام میں لالو پرساد اور جگناتھ مشرا دونوں کو رانچی میں پانچ پانچ کیسس کا سامنا ہے۔ آج کے کیس میں 31ملزمین تھے جن میں 19 خاطی قرارپائے اور 12 بری ہوئے ۔