متحدہ عرب امارات کی قطر کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت

0
514

 متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قطر کے خلاف سرکاری طور پر شکایت دائر کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ قطر نے شہری ہوابازی کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔امارات کی جانب سے سلامتی کونسل کے سربراہ اور رکن ممالک کو ارسال کیے گئے تحریری خط کی ایک کاپی العربیہ کو بھی موصول ہوئی ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 15 جنوری اور 26 مارچ کو قطر نے اْس وقت شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا تھا جب قطر کے لڑاکا طیارے خطرناک طریقے سے مسافر طیاروں کے نزدیک آ گئے جب کہ یہ طیارے بین الاقوامی طور پر طے شدہ رْوٹس پر رواں دواں تھے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ قطر کی جانب سے غیر ذمے دارانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے اماراتی پرچم کے حامل مسافر طیاروں کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔متحدہ عرب امارات اس سے قبل شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم “ایکاؤ” کو سرکاری طور پر ایک تفصیلی شکایت پیش کر چکا ہے جس میں قطری فضائیہ کی جانب سے چار مرتبہ اماراتی طیاروں کے راستے میں آنے کی کوشش پر احتجاج کیا گیا تھا۔