لکھنو۔ معروف ناظم مشاعرہ او رممتاز شاعر انورجلالپوری کانام قومی سطح کے اہم ترین سول ایوارڈوں میں شمار’ پدم شری‘ کے لئے نامزد کیاگیا ہے۔ جلالپوری ‘ جن کا 2جنوری کو انتقال ہوگیا ‘ کو یہ ایوارڈبھاگوت گیتا کا ترجمہ جیسی اہم ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بعداز مرگ دیاجارہا ہے ۔
ان کے اہل خانہ کو حکومت ہند یہ ایوارڈ سونپے گی۔ ایوارڈ کے لئے نام طئے ہوجانے کی تصدیق مرحوم شاعر کے بڑے بیٹے شہر یار جلالپوری نے انقلاب سے کی ہے۔ تاہم یہ اطلاع دی گئی ہے جو بذریعہ ٹیلیفون بتائی گئی ہے۔ تحریری طور پر بھی ان کے پاس کوئی دستاویز یاخط نہیں آیاہے۔
ٹیلفونک گفتگو میں شہریار نے بتاا کہ ان کے والد صاحب جو نمبر استعمال کرتے تھے اس پر آج تقریبا 12بجے ایک کل ائی جسے چھوٹے بھائی شاہکارجلال پوری نے اٹھائی ۔ فون کرنے والے بتایا کہ وہ مرکزی وزارت داخلہ کے آفس سے یہ کال ہے۔ جویہ اطلا ع دینے کے لئے کی گئی ہے کہ انو رجلال پوری کانام پدم شری ایوارڈ کے لئے طئے ہوا ہے ۔
شہر یار کے مطابق ابھی نہیں بھی تفصیل کا انتظار ہے۔ غور طلب ہے کہ انور جلال پوری انگریزی کے استاد رہتے ہوئے بھی اُردو ادب میں ایک خاص جگہ بنائی تھی ۔ بحیثیت ناظم مشاعرہ وہ عالمی شناخت رکھتے تھے۔