مسلم دنیا بھی مشرقی القدس کو فلسطین کا درالحکومت تسلیم کرے

0
206

ترکی صدر طیب اردغان نے کہاکہ عبرانی ریاست کو مسلمانوں کے درالحکومت پر اپنا تسلط جمانے کا کوئی حق نہیں
انقرہ/غزہ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے تمام ممالک سے بیت المقدس کو فلسطین کا درالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہو ں نے ساتھ ہی تمام ممالک سے بیت المقدس کو فلسطینی درالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

 انقرہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ امریکی صدر کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کے لئے سیکورٹی کونسل میں پیش کی گئی تحریک میں اگر امریکہ روکاٹ بن گیا تو قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
انہو ں نے کہاکہ ہم پہلے سے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا درالحکومت قراردے چکے ہیں۔ جہاں تک امریکہ کی طرف سے سفارت خانہ القدس منتقلی کا تعلق ہے تو وہ محض صیہونی توسیع پسندی کی فکر او رمنتطق کو آگے بڑھانا ہے ۔

ردغان نے کہاکہ عبرانی ریاست کو مسلمانو کے درالحکومت پر اپناتسلط جمانے کا کوئی حق نہیں ہے