Home قومی ہمیر پور میں امریکی ڈاکٹروں کی ٹیم سنگین بیماریوں کی جانچ کرے...
ہمیر پور: اترپردیش میں ہمیر پو ر ضلع اسپتال میں آئندہ 12 مارچ سے تین دن کے لئے امریکہ کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سنگین بیماریوں کی جانچ کرے گی۔ضلع اسپتال میں چیف میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (سی ایم ایس) راجیو کمار شرما نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ کرائٹن یونیورسل میڈیکل سینٹر اوریو ایس اے کے چیئرمین اور ونیزوئیلا کے ڈاکٹر سنجے پی سنگھ کی قیادت میں چھ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ضلع میں 12 مارچ کو آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیم مرگی، امراض قلب، پتھری، ذیابیطس ، بلڈپریشر کے مریضوں کی جانچ کرکے انہیں بہترعلاج کے لئے صلاح اور دوائی دے گی۔ سی ایم ایس نے بتایا کہ امریکہ سے آنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم سینئر ڈاکٹر وں پر مشتمل ہوگی جس سے مریض ان سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔