Home قومی یمن میں القاعدہ کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا آغاز
صنعا: فوج صوبہ شبوہ کے ضلع صعید میں عسکریت پسند القاعدہ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے
صنعا ؛یمن کے صوبے شبوہ کے ضلع صعید سے القاعدہ کو نکالنے کے لیے فیصلہ کن تلوار کے نام سے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
پیر کے روز شروع ہونے والے اس آپریشن میں یمنی فوج کو اماراتی فوج کی معاونت حاصل ہے جو سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ حضرموت کی وادی مسینی میں القاعدہ تنظیم بھاری جانی نقصان کا سامنا کر چکی ہے۔ یمنی فوج کے سیکنڈ ملٹری زون کی طرف سے ایک ہفتہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وادی مسینی کو حتمی طور پر القاعدہ تنظیم کی باقیات اور پناہ گاہوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ سیکنڈ ملٹری زون کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرج بحسنی کے مطابق حضرموت صوبے میں ایلیٹ فورسز نے عرب اتحاد کے طیاروں کی مدد سے وادی مسینی میں القاعدہ تنظیم کے جنگجوؤں کی پناہ گاہوں پر دھاوا بولا اور پھر کارروائی کر کے اسے دہشت گردوں سے کلیئر کیا۔ ادھر یمن کے شمال مشرقی صوبے جوف میں بھی اتوار کے روز سرکاری فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید معرکہ آرائی جاری رہی۔