یو پی ضمنی الیکشن،اکھلیش یادو خوش تو یوگی غمگین

0
283

اتر پردیش کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں گورکھپور اور پھولپور کے عوام اور مایاوتی جی کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’یہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے انتخابنی حلقوں کے عوام کا غصہ ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں میں کتنا غصہ ہے، یہ تصور کیا جا سکتا ہے۔‘‘
روکنے کے لئے بنی ہے۔ اس کے بارے میں ہم اپنی حکمت عملی تیار کریں گے۔‘‘


ہار کا جائزہ لیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ
پھولپور اور گورکھپور میں بی جے پی کی کراری شکست کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’ہم عوامی رائے کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ نتیجہ ناقابل یقین ہے، ہم ہار کا جائزہ لیں گے۔ جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد۔‘‘
پھولپور سے ایس پی امیدوار کی جیت کا اعلان
سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر پال سنگھ پٹیل نے پھولپور لوک سبھا سیٹ سے جیت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کو 59613 ووٹوں سے شکست دی۔ فتحیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا ’’نتائج سے واضح ہے کہ ووٹروں میں بی جے پی کے خلاف بہت غصہ ہے اور وہ ایسے غیر بی جے پی امیدوارو کے لئے ووٹ کریں گے جس کے جیتنے کی سب سے زیادہ امید ہو۔‘‘راہل گاندھی نے مزید کہا ’’کانگریس یو پی کی از سر نو تعمیر کے لئے پر عزم ہے، یہ رات و رات نہیں ہوگا۔‘‘
ادا کیا ہے۔
اسمبلی میں اپوزیشن اور ایس پی کے سینئرلیڈر رام گووند چودھری نے مایاوتی سے ملکر دونوں سیٹوں پر حمایت دینے کےلئے شکریہ ادا کیا۔ چودھری نے کہا ’’بہن جی ،دونوں سیٹوں پر حمایت کے لئے ہم لوگ آپ کے ممنون ہیں ۔‘‘

ممتا کی اکھلیش، مایاوتی اور لالو کو مبارکباد
مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اترپردیش اور بہارکے ضمنی انتخاب میں سماجوادی اور بہوجن سماجوادی پارٹی اتحاد اور بہار لالو۔کانگریس اتحادکی شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجوادی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد کے بعد ممتا بنرجی کی خصوصی دلچسپی سے بنگال میں نیا سیاسی منظر نامہ سامنے آنے کی امید بڑھ گئی ہے۔