وزیر اعظم جن – دھن اسکیم غریبوں کے اچھے دن لائے گی

0
451

d4بھوپال ۔ ریاست میں وزیر اعظم جن – دھن اسکیم کا آج افتتاح ہوا۔ پروگرام کے خصوصی مہمان وزیر اعلیٰ شری شیوراج سنگھ چوہان تھے ۔ صدارت وزیر خارجہ شریمتی سشما سوراج نے کی ۔ وزیر اعلیٰ شری چوہان نے کہا کہ یہ اسکیم غریبوں کے اچھے دن لانے والی اسکیم ہے ۔ وزیر خارجہ شریمتی سوراج نے کہا کہ اسکیم غریبوں کے خوابوں کو پورا کرے گی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ شری کیلاش جوشی ،ممبر پارلیامنٹ اور بھاجپا کے صوبائی صدر شری نند کمار سنگھ چوہان ، میئر شریمتی کرشنا گور ، ضلع پنچایت چیئرمین شریمتی مینا ہمت سنگھ گوئل ، ایم ایل اےز شری رامیشور شرما اور شری سریندر ناتھ سنگھ موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ شری چوہان نے کہاکہ اسکیم غریبوں کے لئے نعمت ثابت ہوگی ۔ غریبوں کو قرض کے لئے ساہوکاروں کے چنگل میں پھسنے سے بچائے گی ۔ اچانک ضرورت کے وقت انہیں فوراً پیسہ مل سکے گا۔ انہوں نے اسکیم کے فائدے بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیموں کی امدادی رقم ضرورت مند کے کھاتے میں فوراً براہ راست جمع ہوگی ۔ بینک میں رقم جمع ہونے سے اس کی حفاظت بڑھے گی ۔ غیر ضروری فضول خرچی پر روک لگے گی ۔ بینک میں پیسہ جمع کرنے پر ملنے والے سود سے پیسہ میں اضافہ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی تک صنعت کاروں کو بینک ساکھ سہولت دیتے ہےں۔ کسانوں کے پاس بھی کریڈٹ کارڈ ہےں۔ اس اسکیم میں غریبوں کو بھی 5000روپے تک کے اوور ڈرافٹ کی سہولت مل جائے گی اور یہ قرض کے بوجھ کے تلے نہیں دبے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے موثر نفاذ کے لئے ہر 5کلومیٹر کے دائرہ میں ایک بینک برانچ کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت جنگی سطح پر کام ہو رہا ہے ۔ ریاست میں آج تک 10لاکھ بینک کھاتے کھولے جا چکے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے جو کہا ، وہ وہی کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم جن – دھن اسکیم خوشحالی کے راستہ پر سب کو لے کر چلنے کی کامیاب کوشش ہے ۔
وزیر خارجہ شریمتی سشما سوراج نے کہا کہ سرکاریں عوام کے پیسہ سے ہی چلتی ہےں۔ بہبود کاری سرکاریں عوام کے پیسہ کو ترقیاتی کاموں اور راحت کے توسط سے عوام کو لوٹاتی ہیں۔ وزیر اعظم جن – دھن اسکیم عوام کا پیسہ عوام کو لوٹا کر اس کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش ہے۔ اس نادر اسکیم میں کھاتا کھولنے کے ساتھ ہی ایک لاکھ روپے کا حادثہ بیمہ ہو رہا ہے ۔ بینک کھاتے میں6ماہ تک کامیابی سے لین -دین کرنے پر کھاتے دار کو 5ہزار روپے کے اوور ڈرافٹ کا اختیار ہو جائے گا۔ اس رقم سے غریب چھوٹے موٹے کاروبار شروع کرنے وغیرہ کے خوابوں کو پورا کر سکیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی بچت کے فطری رجحان کو اسکیم نئے آیام دیگی ۔ اب انہیں چھوٹی – چھوٹی بچتیں اناج کے ڈبوں وغیرہ دیگر مقام پر چھپانا نہیں پڑیںگی ۔ وہ اسے بینک میں جمع کر سکیںگی۔ انہوں نے کہاکہ بڑے – بڑے خوابوں کو پورا کرنے میں مائکرو فائنانس کا اہم رول ہے ۔ بڑے – بڑے اقتصادی بندوبست کا نشانہ چھوٹی – چھوٹی بچتیں ہی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی شکل کتنی وسیع ہوگی اس کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے کہ 60ہزار برانچوں میں اوسطاً 100کھاتے کھولے جاتے ہےںتو کتنا پیسہ مالی بندوبست میں آئے گا۔ اسکیم کم از کم خرچ پر بچت کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ انہوں نے اسکیم کو عام مہم کے طور پر نافذ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اسکیم کے افتتاحی مقام سمنوے بھون میں وزیر اعظم شری نریندر مودی کے ذریعہ وگیان بھون نئی دلی میں اسکیم کے افتتاحی پروگرام کا برا ہ راست نشریہ کیا گیا ۔ اس موقع پر علامت کے طور پر 11لوگوں شری بھوون لال مالویہ ، محترمہ پلوندر کور ، شری دیپک گور، شری منوہر پاٹیدار ، شری جگدیش راٹھور ، شری گنیش رام ، شریمتی دیپالی کھیڑکر ، شریمتی سونا جاٹو ، شریمتی گایتری شرما ، شری سنیل شریواستو ، شری رام کشور کو بینک کھات کھولنے کی کٹس فراہم کی گئی ۔ شکریہ کا اظہار سینٹرل بینک آف انڈیا کے کارگزار ڈائریکٹر شری انی میش چوہان نے کیا۔
پروگرام میں ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات شریمتی ارونا شرما ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیاتی شری اجے ناتھ ، وزیر اعلیٰ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر شری وویک اگروال ، سینٹرل بینک آف انڈیا کے جنرل منیجر شری امیش سنگھ سمیت بڑی تعداد میں بینکرس اور شہری موجود تھے ۔