آسکر انعام یافتہ فلم ڈائریکٹر رچرڈ ایٹینبرا 90 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
ایک انتہائی کامیاب فلم ڈائریکٹر بننے سے پہلے رچرڈ ایٹینبرا برطانیہ کے سینیئر اداکاروں میں سے ایک تھے۔
چھ دہائیوں کے اپنے کریئر میں انھوں نے برائٹن راک، ورلڈ وار دوم کے جنگ کے قیدی پر بنی تھرلر فلم ’دی گریٹ ایسکیپ‘ اور ڈایناسور پر بنی سپر ہٹ فلم جراسک پارک میں بطور اداکار کام کیا۔
ایک ڈائریکٹر کے طور پر ان کو سب سے زیادہ فلم گاندھی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس فلم کے لیے انہیں دو آسکر ایوارڈ ملے تھے۔
بی بی سی کے فن ایڈیٹر ول گومپیرٹذ نے بتایا کہ رچرڈ ایٹینبرا کئی سالوں سے اپنی بیوی کے ساتھ ایک نرسنگ ہوم میں رہے تھے۔
چھ سال پہلے سیڑھیوں سے گر جانے کی وجہ سے وہ ویل چیئر پر ہی تھے۔ ان کے بیٹے نے بی بی سی کو بتایا کہ لارڈ ایٹنبرا کا اتوار کو دوپہر کے وقت انتقال ہو گیا۔
رچرڈ ایٹینبرا کو خراج عقیدت دینے کے لیے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کیا، “برائٹن راک شاندار ادکجاار تھے۔ انھوں نے گاندھی کا شاندار ڈائریکشن کیا تھا۔ سینما کے علاقے میں رچرڈ ایٹنبرا کی شراکت بے مثال رہا ہے۔