سیکولرازم ہر ایک کیلئے ہونا چاہئے: این رام

0
283

n-ram-views-on-secularismنئی دہلی۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیکولرازم تمام مذاہب اور عقائد کیلئے ہونا چاہئے ۔ ملک کے تمام فرقوں کیلئے سیکولرازم استعمال کیا جانا چاہئے اور اس میں صنف کا کوئی فرق و امتیاز نہیں ہوگا۔ صدرنشین کستوری اینڈ سنس لمیٹیڈ این رام نے نئی دہلی میں ڈی ایس بورکر میموریل لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سیکولرازم دونوں صنفوں کیلئے ہے اور کوئی بھی مذہب ، ذات پات ، رنگ و نسل ، زبان اور صنف کی بنیاد پر تعصب نہیں برتا سکتا۔ انہوں نے فرقہ وارانہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پس منظر میں کہا کہ دستوری طمانیت موجود ہے کہ لسانی اور مذہبی اقلیتوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ انہیں مساویانہ اور منصفانہ اُصول کی بنیاد پر نافذ کیا جانا چاہئے۔ سیکولرازم بحیثیت مساوات اور انصاف کے اُصولوں کی بنیاد پر ہر ایک پر نافذ ہونا چاہئے۔ اس کی بنیاد انصاف پر ہونا چاہئے تاکہ وہ باقی رہ سکے اور پروان چڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انصاف کے مطالبہ کی تکمیل نہیں ہوئی ، اس کے کئی پہلو ہیں۔ وہ سولہواں ڈی ایس بورکر میموریل لیکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس تصور کی دائیں بازو، آر ایس ایس نے بھی تائید کی ہے۔ این رام نے کہا کہ نظریہ اس طرح مساوی طور پر انصاف کے اصول کی طمانیت دیتا ہے۔