دبئی/ نابلس – فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنار ے کے شمالی شہر نابلس میں ایک یہودی بستی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک ہو گیا ۔ اسر ا ئیل کے عبرانی ٹی وی ’12‘ کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے گذشتہ رات یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک صہیونی ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور بہ حفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ عبرانی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں یہودی آباد کار شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ اسرا ئیل کی ’روٹر نیٹ‘ ویب سائٹ کے مطابق نابلس کے بالمقابل حفات گیلاد کالونی میں ایک یہودی آبادکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہود ی آباد کار شدید زخمی ہو گیا۔حفات گیلاد یہودی کالونی کے باہر نشانہ بنائے گئے یہود ی آباد کار کی شناخت رزئیل شیبح کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 35 سال ہے اور وہ مذہبی پیشوا (ربی) بتایا جاتا ہے۔مقتول کا والد موشے زار فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے والے ایک قبضہ گروپ کا سرغنہ ہے جس نے فلسطینیوں کی وسیع اراضی غصب کر رکھی ہے ۔ موشے زار نابلس بلدیہ کے فلسطینی میئر بسا م الشکعہ پر قاتلانہ حملے میں بھی ملو ث بتایا جاتا ہے۔واقعے کے فوری بعد اسرا ئیلی فوج کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔ اسر ائیلی فوج نے بورین قصبے کو ملانے والی تمام سڑکیں بند کر دیں جس کے خلاف فلسطینی آبا دی نے احتجاج کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کار کے قتل کے بعد اسرائیلی فو ج نے جائے وقوعہ کے قریبی قصبو ں تل اور صرة کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروا ئی کی اور گھروں میں خواتین اور بچوں کو زد وکوب کیا۔