جاپان کے خصوصی معاشی زون میں بھٹک کر جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز 6جنوری کو تصادم کے بعد غرقاب ہوگیا ۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ بات بتائی۔ حادثہ کا شکار ٹینکر سانچی سمندر کی لہروں میں بہہ رہاتھا اور ایک ہفتہ سے زائد عرصہ تک اس میں آگ بھڑکتی رہی ۔ قبل ازیں اس کا مشرقی چینی سمندر میں ایک دوسرے جہاز سے تصادم ہوا تھا اور تقریباًدوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ چین کے سنٹرل ٹیلی ویژن نے یہ بات بتائی ۔دریں اثنا جہاز کے ملبہ سے دو نعشوں کو برآمد کرلیاگیاہے ۔ چینی راحت کاری ٹیم نے ایرانی جہاز سے دو نعشوں کو برآمد کیا جو آگ بھڑک اٹھنے کے واقعہ کے ایک ہفتہ بعد بھی جہاز شعلہ پوش ہے ۔ بچاؤ ٹیم کے چار ارکان سانچی میں اترنے کے لیے مصنوعی آلات تنفس استعمال کررہے تھے ‘انہیں جہاز کے عرشہ پر یہ نعشیں دستیاب ہوئیں ۔ ان لوگوں نے رہائشی کوارٹرس تک پہنچانے کی کوشش کی تاہم جلتے ہوئے جہاز میں درجہ حرارت تقریباً89 ڈگری سیلسیس تھاجس کی وجہ سے بچاو کارکن وہاں نہیں پہنچ سکے ۔