Home قومی بیرونی ممالک میں ہندوستانی عوام کی یوم جمہوریہ تقریب
چین ‘ روس ‘ انڈونیشیا‘ ہانگ کانگ اور نیپال کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد
بیجنگ / سنگاپور حب الوطنی کا جوش و خروش 69 ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر ہندوستانیوں پر غالب تھا جب کہ انہوں نے ترنگا لہرایا اور تہذیبی پروگرامس کا اہتمام کیا ۔ چین میں ہندوستانی سفیر گوتم بامباوالے نے سفارت خانہ برائے بیجنگ پر ترنگا لہرایا اور صدر جمہوریہ کا قوم سے خطاب پڑھ کر سنایا ۔
اس کے بعد تہذیبی پروگرام پیش کیا گیا ۔ 300سے زیادہ تارکین وطن ہندوستانی اور سفارت کار تقریب میں شریک تھے ۔ یوم جمہوریہ تقریب ہندوستانی سفارتخانہ برائے انڈونیشیاء پر جکارتہ میں قبل ازیں آج منعقد کی گئی ۔ پرکاش گپتا چارج ڈی آفیئرس نے ترنگا لہرایا ۔ سفارتخانہ میں کثیر تعداد میں ہندوستانی نژاد افراد اور ہندوستانی برادری کے ارکان اس منظر کو فخر اور خوشی کے ساتھ دیکھ رہے تھے ۔ اُسی طرح یوم جمہوریہ تقریب ہندوستانی قونصل خانوں برائے بالی اور میدان ( انڈونیشیاء ) میں منعقد کی گئیں ۔ سنگاپور میں 600سے زیادہ ہندوستانی کارگذار سفیر نہاد ایس دیشپانڈے کی زیرقیادت منائے جانے والی یوم جمہوریہ تقریب میں شریک تھے ۔
دیشپانڈے صدر جمہوریہ کی تقریر پڑھ کر سنائی ۔ ہندوستانی اسکولس کے طلبہ نے حب الوطنی کے گیت پیش کئے ۔ سفیر نے برادری کے لئے ایک استقبالیہ ترتیب دیا تھا ۔ یوم جمہوریہ تقریب روس میں بھی منائی گئی ‘500 افراد نے جن میں ہندوستانی شہری ‘ ہندوستانی نژاد شہری اور روسی شہری شامل تھے ۔ تقریب میں شرکت کی ۔ حالانکہ ماسکو میں سخت سردی جاری ہے ۔ یہ تقریب قومی پرچم ہندوستانی سفیر پنکج پرم کے ہاتھوں لہرائے جانے قومی ترانہ کی خواندگی اور صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند کے پیغام کو پڑھ سنانے پر مشتمل تھی ۔ ہندوستانی سفارت خانہ کے اسکول کے بچوں نے بعد ازاں ایک تہذیبی پروگرام پیش کیا ۔ قومی روزنامہ ’’ کومرسنٹ ‘‘ نے اس تقریب کی خبر شائع کی ہے ۔ ہندوستانی سفارت خانہ برائے نیپال میں بھی 69واں یوم جمہوریہ ایک خصوصی تقریب میں منایا گیا ۔ ہندوستان کے سفیر برائے نیپال منجو دیو سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور صدر جمہوریہ کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا ۔ پرچم کشائی کے بعد تقریباً ایک لاکھ افراد نے قومی ترانہ گانے میں شرکت کی ۔ کیندریہ ودیالیہ اور انڈین کلچرل سنٹر کی جانب سے محب وطن گیت پیش کئے گئے اور اس کے بعد نیپال کے فوجی بیانڈ نے اپنا حیرت انگیز موسیقی کا مظاہرہ پیش کیا ۔