لوک سبھا میں مسلسل ساتویں دن بھی نہیں ہواوقفہ سوالات

0
296

نئی دہلی، 13 مارچ (یواین آئی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کی پارٹیوں نے اپنےاپنے مطالبات کو لے کر آج مسلسل ساتویں دن بھی جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

اسپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے، انادرمک کے رکن کاویری پانی تنازعہ معاملہ، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے رکن ریاست میں ریزرویشن کا کوٹہ بڑھانے اور کانگریس رکن بینک گھوٹالے اور نیرومودی، للت مودی وجے مالیہ کے فرار ہونے کے معاملہ پر نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کے سامنے آ گئے۔
مسلم لیگ، راشٹریہ جنتا دل وغیرہ کے رکن بھی ایوان کے وسط میں آ گئے۔