Home قومی میانمر : روہنگیا مسلمانوں کی زمینوں پر فوج قابض
لندن ؛میانمر کی ریاست راکھین میں فوج روہنگیا مسلمانوں کے دیہات مسمار کر کے اپنی تعمیرات اور خوفناک انداز میں فوجیوں کو متعین کر رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی راکھین کی تعمیر نو نامی رپورٹ کے مطابق میانمر کی فوج نے تشدد کے باعث گھروں کو چھوڑنے والے روہنگیا مسلمانوں کے رہایشی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
سیٹلائٹ مناظر، عینی شاہدوں کے بیانات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے سے جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق فوج نے ماہِ جنوری سے لے کر اب تک روہنگیا مسلمانو ں کے دیہات کی تعمیر نو کے لیے انہیں بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کر دیا ہے۔ دیہات مسمار کیے جانے اور ان کی دوبارہ سے تعمیر کے وڈیو مناظر پر بھی مشتمل اس رپورٹ سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے نئی رہایشی جگہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان دیہات میں نئی فوجی تنصیبات کی تعمیر اور راستوں میں خوفناک شکل میں فوجیوں کی تعیناتی بھی واضح ہو رہی ہے۔