سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست پر مرکز سے جواب مانگا جس میں بلبھ گڑھ میں ہجوم کی مارپیٹ کے کیس کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کیس میں 17 سالہ جنید خان کو گذشتہ برس جون میں ایک ٹرین میں چھرا گھونپ کر مارڈالا گیا تھا۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس ایم ایم شانتنا گودر پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت تاحکم ثانی روک دی۔ جنید کے باپ نے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے گذشتہ برس 27 نومبر کے احکام کو چیلنج کیا ہے۔ پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات سے انکار کیا تھا۔ جنید کے باپ جلال الدین نے اپنے وکیل کے توسط سے گذشتہ برس 26 اکتوبر کو ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی ۔